ویٹ لفٹر طلحہ طالب کی موٹر سائیکل چوری ہوگئی
لاہور+گوجرانوالہ(سپورٹس رپورٹر+نمائندہ خصوصی) گو جرانوالہ میں ویٹ لفٹر طلحہ طالب کی موٹر سائیکل ان کے گھر کے باہر سے چوری ہو گئی۔طلحہ طالب نے تھانہ سبزی منڈی گوجرنوالہ میں درخواست جمع کرا دی۔انہوں نے بتایا ابھی تک مجھے فراڈ کی رقم واپس نہیں ملی، عدالتوں کے چکر لگا رہا ہوں اور اب یہ واقعہ پیش آ گیا۔طلحہ طالب نے پولیس سے ملزمان کی جلد گرفتاری کی درخواست بھی کی۔خیال رہے کہ گزشتہ سال طلحہ طالب کیساتھ فراڈ ہوا تھا، ان سے کار گفٹ کے بہانے 3 لاکھ 25 ہزار روپے لیے گئے تھے اس حوالے سے طلحہ طالب کے والد نے وزیر اعظم سٹیزن پورٹل پر شکایت بھی کی تھی۔