• news

فوڈ اتھارٹی  اور انتظامیہ کی کارروائی،جعلی مشروبات برآمد،10افرادگرفتار

ملتان (اے پی پی)پنجاب فوڈ اتھارٹی اور ڈویژنل انتظامیہ نے ملاوٹ و جعلساز مافیا کیخلاف مشترکہ کریک ڈائون کرتے ہوئے غلہ منڈی میں مختلف جگہوں پرچھاپے مار کر 5751 جعلی مشروبات  برآمد کرتے ہوئے 10 افراد کو گرفتار کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق ڈائریکٹر آپریشنز ساوتھ محمد سیف،ایڈیشنل ڈائریکٹر مبشر رحمان ،اے سی سٹی خواجہ عمیر کی سربراہی میں ٹیموں نے غلہ منڈی میں کارروائیاں کرتے ہوئے5 ہزار 751 لٹر جعلی مشروبات قبضہ میں لیتے ہوئے  10افراد کوگرفتارکرکے ان کیخلاف مقدمات درج کر وادیئے۔ملاوٹ و جعل ساز مافیا معروف برانڈز کے نام سے مضر صحت کیمیکلز کی ملاوٹ کرکے ہزاروں لٹر جعلی مشروبات تیارکررہے تھے۔ڈائریکٹر جنرل پنجاب فوڈ اتھارٹی شعیب جدون نے اس موقع پرکہا کہ خوراک کے نام پر مکروہ دھندا کرنے والوں کو جڑ سے اکھاڑ پھینکیں گے۔ انہوں نے کہاکہ خوراک میں ملاوٹ اور جعلسازی کرنے والے عوام کی صحت کے دشمن ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن