• news

پیپراینڈ بورڈکی پیداوارمیں عمومی اضافہ کارحجان

اسلام آباد (اے پی پی)ملک میں پیپراینڈ بورڈکی پیداوارمیں رواںمالی سال کی پہلی تین سہ ماہیوں میں عمومی اضافہ کارحجان دیکھنے میں آیاہے۔ادارہ شماریات کے مطابق جولائی سے مارچ 2022 ء تک ملک میں پیپراینڈبورڈکی پیداوارمیں سالانہ بنیادوں پر8.5 فیصد اورمارچ میں 11.6 فیصدکی نموریکارڈکی گئی ۔ اعدادوشمار کے مطابق جولائی سے مارچ 2022 ء تک ملک میں 599583 میٹرک ٹن پیپر اینڈپیپربورڈ کی پیداوارریکارڈکی گئی جوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 8.5 فیصدزیادہ ہے، گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں ملک میں 552824 میٹرک ٹن پیپر اینڈ پیپربورڈکی پیداوارریکارڈکی گئی تھی۔

ای پیپر-دی نیشن