ہنگامہ آرائی اور توڑپھوڑ کیس، شیخ رشید اور مراد سعید کی عبوری ضمانت منظور
اسلام آباد(وقائع نگار) ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کامران بشارت مفتی کی عدالت نے پاکستان تحریک انصاف مارچ کے دوران ہنگامہ آرائی اور توڑپھوڑ کیس میں عوامی مسلم لیگ کے سربراہ و سابق وفاقی وزیر شیخ رشید احمد اور سابق وفاقی وزیر مراد سعید کی عبوری ضمانت منظور کرلی۔گذشتہ روز سماعت کے دوران شیخ رشید احمداپنے وکلاء انتظار حسین پنجوتھہ، نعیم احمد پنجوتھہ، علی اعجاز بٹر کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئے، وکلاء کے دلائل سننے کے بعد عدالت نے تھانہ آئی نائن مقدمہ میں درج مقدمہ میں شیخ رشید احمد کی پانچ ہزار روپے مالیتی مچلکوں کے عوض عبوری ضمانت منظورکرتء ہوئے پولیس سے ریکارڈ طلب کرلیا اور سماعت 20 جون تک کے لیے ملتوی کردی۔بعد ازاں سابق وفاقی وزیر مراد سعید بھی عدالت پیش ہوئے،عدالت نے وکلاء کے دلائل سننے کے بعد مراز سعید کی بھی پانچ ہزار روپے مالیتی مچلکوں کئ عوض ضمانت منظور کرنے کا حکم سناتے ہوئے سماعت 20 جون تک کیلئے ملتوی کردی۔