ہفتے میں 4 دن کام‘ جمعہ کو ہاف ڈے‘ خواجہ آصف کی تجویز
لاہور (نوائے وقت رپورٹ) وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے موجودہ حالات کو بہتر بنانے کیلئے نئی تجویز دے دی ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے خواجہ آصف نے لکھا کہ موجودہ حالات میں سارے ملک میں ہفتہ میں ہفتہ اتوار پوری تعطیل اور جمعہ کے روز آدھا دن یعنی ہفتہ میں 4.5 دن کام ہو۔ وزیر دفاع نے لکھا کہ کام کے دنوں میں ایک گھنٹہ دفاتر کا دورانیہ بڑھا دیا جائے۔ سڑکوں پر ٹریفک کم ہو گی‘ تیل اور بجلی دونوں کی بچت ہو گی۔ کفایت شعاری کے کلچر کو فروغ ملے گا۔