• news

عمران لشکر کیساتھ وفاق پر چڑھائی چاہتے تھے‘ ہمارے پاس ثبوت ہیں: رانا ثناء

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) وزیر داخلہ رانا ثناء اﷲ نے نجی ٹی وی کو انٹرویو میں کہا ہے کہ عمران خان جرم کے مرتکب ہوئے ہیں۔ عمران لشکر کے ساتھ وفاق پر چڑھائی کرنا چاہتے تھے۔ ہمارے پاس ان کی منصوبہ بندی کے ثبوت ہیں۔ وزراء اعلیٰ خیبر پی کے اور گلگت بلتستان نے حلف کی خلاف ورزی کی۔ ملزم کو گرفتار کرنا ریڈ لائن کیسے ہو سکتا ہے۔ اگر ریاست نے ان چیزوں سے مرعوب ہونا ہے تو پھر اﷲ حافظ ہے۔ عمران خان کی گرفتاری پر کسی نے بھی خودکش حملہ کیا تو میں ذمہ دار ہوں گا۔ پی ٹی آئی کے کسی رہنما کے خلاف جھوٹا مقدمہ نہیں بنائیں گے۔ جس طرح شہزاد اکبر کرتے تھے ہم ایسا کچھ نہیں کریں گے۔

ای پیپر-دی نیشن