• news

خیبر پی کے کابینہ ارکان کے  پٹرول میں بھی 35 فیصد کٹوتی

پشاور (بیورو رپورٹ) خیبرپی کے حکومت نے صوبائی کابینہ کے ارکان پر بھی پٹرول کے استعمال میں 35 فیصد کٹوتی کر دی۔ محکمہ خزانہ نے صوبے کے تمام سیکرٹریز، کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز کو مراسلہ بھیج دیا ہے، جس میں وزرائ، وزیراعلیٰ کے مشیر اور معاون خصوصی کو حکومتی احکامات پر عمل درآمد کی ہدایت جاری کی گئی ہے۔ حکم نامے میں کہا گیا کہ صوبے کے تمام سرکاری اور نیم سرکاری ادارے فیصلے پر عمل درآمد کو یقینی بنائیں۔ ریسکیو، پولیس موبائلز اور ہسپتالوں پر پٹرول کی مد میں 35 فیصد کٹوتی کا اطلاق نہیں ہو گا۔ کٹوتی کا فیصلہ کفایت شعاری اور پٹرول کی قیمتوں میں حالیہ اضافے کے پیش نظر کیا گیا۔ سرکاری محکموں کے تیل پر 35 فیصد کٹ سے سالانہ ڈیڑھ ارب روپے کی بچت ہو گی۔

ای پیپر-دی نیشن