بیکری آئٹمز 5 سے 20 روپے تک مہنگی‘ سیمنٹ‘ بحری‘ ریت کی قیمتوں میں اضافہ
لاہور(کامرس رپورٹر) پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کے آفٹر شاکس جاری ہیں۔ مختلف بیکری آئٹمز کی قیمتوں میں 5سے20روپے تک اضافہ کر دیا گیا۔ بریڈ بنانے والی کمپنیوںکی نئی قیمتوں کے مطابق بڑی بریڈ 10روپے اضافہ سے140روپے، چھوٹی بریڈ 5روپے اضافہ سے75روپے، چار پیس والی بریڈکی قیمت 5روپے اضافہ سے25روپے، رسک کا بڑا پیکٹ 20روپے اضافہ سے180روپے، چھوٹا پیکٹ10روپے اضافہ سے90روپے جبکہ چار پیس والا پیکٹ 5روپے اضافہ سے15روپے ہو گیا۔ ملک میں تعمیراتی سامان کی قیمتوں میں اضافہ ہو گیا ہے۔ سیمنٹ کی 50 کلو بوری کی قیمت میں 80 روپے ، روپے، بجری کی قیمت 25 روپے فی فٹ، چھوٹی ٹرالی کی قیمت میں 2ہزار روپے اضافہ ہو گیا ہے۔ جس سے سیمنٹ کی بوری کی قیمت 900روپے سے بڑھ کر 980روپے، چھوٹی ریت کی ٹرالی کی قیمت 3500روپے سے بڑھ کر 5500روپے اور بجری فی فٹ کی قیمت 85 روپے سے بڑھ کر 110 روپے ہو گئی ہے۔