• news

بلاول نے گھر جا کر آفتاب شعبان میرانی کی عیادت کی

کراچی (این این آئی) پیپلز پارٹی کے چیئرمین اور وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے رکن قومی اسمبلی آفتاب شعبان میرانی کی رہائش پہنچ کر ان کی عیادت کی ۔ بلاول بھٹو زرداری نے سابق وزیراعلی سندھ آفتاب شعبان میرانی سے ان کی صحت سے متعلق خیریت دریافت کی۔ انہوں نے آفتاب شعبان میرانی کی جلد مکمل صحت یابی کے لیے دعا کی۔ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ بھی بلاول بھٹو زرداری کے ہمراہ تھے ۔

ای پیپر-دی نیشن