• news

تاثر ہے ادارے نیوٹرل نہیں ، کرپٹ حکومت کیساتھ ہیں : عمران خان 

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) پاکستان تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان کا کہنا ہے کہ تاثرہے خود کونیوٹرل کہنے والے ادارے کرپٹ حکومت کے ساتھ ہیں۔پی ٹیآئی کے چئیرمین عمران خان نے ایک انٹرویو میں کہا کہ سیاسی جدوجہد میں ہارنہ ماننا اہم ہوتا ہے۔ میں اپنی ذات کے لئے نہیں لڑرہا بلکہ پاکستان کوبچانے کے لئے جہاد کررہا ہوں۔پاکستان کودوبارہ کرپٹ عناصرکے حوالے کردیا گیا ہے۔ عوام میں اس بارے میں غصہ ہے۔انہوں نے کہا کہ ادارے خود کو نیوٹرل کہہ رہے ہیں لیکن تاثر یہ ہے کہ وہ اس کرپٹ حکومت کے ساتھ ہیں۔ بیرونی سازش سے اقتدار میں آنے والی جماعتیں تباہ ہوں گی لیکن اس کا اثراداروں پربھی پڑے گا۔عمران خان کا کہنا تھا کہ میرے خیال ہے کہ یہ صورتحال زیادہ دیرتک نہیں چلے گی۔ موجودہ حکومت کا  آئندہ انتخابات میں دھاندلی کا منصوبہ ہے یہ سسٹم کو دھاندلی زدہ کرنا چاہتے ہیں تاکہ الیکشن جیت سکیں۔

ای پیپر-دی نیشن