• news

عمران خان کی حب الوطنی بھی کسی سے ڈھکی چھپی :چودھری اقبال

نواں کوٹ (نامہ نگار) تحریک انصاف کے سابق تحصیل صدر وامیدوار پی پی 139 چودھری اقبال گوپے را نے کہا کہ عمران خان کے بیان کو اپنی مرضی کے معنی دیکر قوم کو اکسانے کی جو کوششیں کی جارہی ہیں اس سے پوری قوم آگاہ ہے قوم باشعور ہے اور عمران خان کی حب الوطنی بھی کسی سے ڈھکی چھپی نہیںتحریک انصاف کی جاری جدوجہد موجودہ کرپٹ نااہل عوام دشمن حکمرانوں سے جلد نجات کا ذریعہ بنے گی عمران خان کے خلاف نواز لیگ اور پیپلز پارٹی سمیت انکی اتحادی جماعتوں کا پراپیگنڈا اپنی موت مرچکا ہے ان خیالات کااظہارانہوں نے صحافیوں سے گفتگو کرتے کیا اس موقع پر چودھری یاسراقبال گوپے را،سابق ممبرا ن میونسپل کمیٹی چودھری عمرحیات گوپے را،جہانزیب حبیب سمیت دیگربھی موجودتھے چودھری اقبال گو پے را نے کہا کہ یہ تمام سیاسی جماعتیں جب اپوزیشن میں تھیں تو معمولی مہنگائی پر آسمان سرپر اٹھالیتی تھیں اور آج ایک ہی ہفتہ میں60روپے پٹرولیم اور 45 فیصد گیس جبکہ بجلی کی قیمتوںمیںاضافہ کر کے قوم پر مہنگائی کی جوگولہ باری کی جارہی ہے اس پر انہیں اب اخلاقی جرات کامظاہرہ کرتے ہوئے اقتدار سے الگ ہوجانا چاہیے۔

ای پیپر-دی نیشن