حافظ آباد میں ما حولیات کے عا لمی دن کی مناسبت سے آگاہی واک
حافظ آبا د(نمائندہ خصوصی+نامہ نگار+نمائندہ نوائے وقت) حافظ آباد میں ما حولیات کے عا لمی دن کی مناسبت سے آگاہی واک کی گئی اور پودے لگائے گئے ۔ واک کی قیادت اسسٹنٹ ڈائریکٹر تحفظ ماحولیات نوید احمد نے کی۔جبکہ انسپکٹرمحمد زمان ،این آر ایس پی کے سی ای او سلیم اختر سمیت دیگر بھی اس موقع پر موجو درہے۔اسسٹنٹ ڈائریکٹر کا کہنا تھا کہ عالمی دن کو منانے کا مقصد عوام میں ماحولیاتی خوبصورتی کے فروغ اور آلودگی کے خاتمہ کے حوالہ سے عوام میں شعور اور آگاہی فراہم کر نا ہے۔ انکا کہنا تھا کہ سیکرٹری پنجاب نعیم رئو ف ، ڈائریکٹرجنرل ایمبرین ساجد اور ڈپٹی کمشنر حافظ آباد اللہ دتہ وڑائچ کی ہدایات کے مطابق عالمی دن کی مناسبت سے مختلف سماجی تنظیموں، تاجروں، بھٹہ مالکان اور دیگر سول سوسائٹی کے سر کردہ افراد کو خصوصی آگاہی دی گئی تاکہ عوام اپنے اردگرد کے ماحول کو خوبصورت اور آلودگی سے پاک صاف رکھ سکے۔