مسلمانوں کیلئے نبی کریم ؐ کی ذات اقدس سے بڑھ کر کچھ نہیں: عبدالقادر گل
کامونکی(نمائندہ خصوصی)مسلمانوں کیلئے نبی کریم ؐ کی ذات اقدس سے بڑھ کر کچھ نہیں،بھارت میں بی جے پی رہنما کے گستاخانہ بیان کی سخت مذمت کرتے ہیں۔ان خیالات کا اظہار قانونی مشیر ٹی ایل پی ڈویثرن گوجرانوالہ چودھری عبدالقادر گل ایڈووکیٹ،ناظم اعلیٰ پی پی 57 رانا محمد احمد رضوی،سماجی سیاسی رہنما چودھری آصف شفیق آرائیں،رانا سرفراز حمد خاں ایڈووکیٹ ،ممتاز ماہر تعلیم رانا محمد صدیق ،عبدالرشید لودھی ،رانا محمد وسیم ، اور سابق وائس چیئرمین چودھری ضیاء اللہ سندھو نے اپنے اپنے بیان میں کیا۔انہوں نے کہاکہ مودی سرکار مسلمانوں کے خلاف نفرت کے فروغ کی سازش پر کاربند ہے اسلامی تعاون تنظیم کو بھارت کے خلاف سخت اقدامات کرنے چاہئیں۔ہمارے حکمران کفار سے اتنا ڈرتے کیوں ہیں۔ ہم عربوں کو کمزور سمجھتے رہے لیکن انہوں نے بھارتی مصنوعات پر پابندی لگائی ساتھ ہی انڈیا کی چیخیں نکل گئیں۔انہوں نے کہاکہ مودی حکومت جان بوجھ کر بھارت میں مسلمانوں کے خلاف اشتعال انگیزی اور نفرت کی پالیسی پر عمل پیرا ہے۔انہوں نے کہاکہ او آئی سی کو مودی کے بھارت کے خلاف سخت ایکشن لینا چاہیے۔