• news

وکلا ناموس رسالت قانون کو ختم کرنے کی کوششیں ناکام بنادیں گے:مقررین

حافظ آباد(نمائندہ نوائے وقت) صدر ڈسٹرکٹ بار خالدہ شاہد کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ بار ہال میں ناموس رسالتؐ اور وکلاء کے کردار کے حوالہ سے ایک پر وقار سمینار کا انعقاد کیا گیا جس سے  انجمن شبان ختم نبوت پاکستان کے امیر مولانا سید انیس احمد شاہ نے ناموس رسالت قانون اور وکلاء کے کردار کے حوالہ سے خصوصی خطاب کیا اس موقع ڈسٹرکٹ بار کے سنیئر وکلاء جنرل سیکرٹری چوہدری ہارون احمد ہنجرا  راے پی ایم صفدر کھرل ایڈووکیٹ میاں صفوان عباس بھٹی محمد جمیل انصاری چوہدری امان اللہ سندھو  اور ڈسٹرکٹ بار کے سنیئر و جونیئر کے وکلاء کی کثیر تعداد نے شرکت کی  مقررین نے کہا کچھ حلقوں کی جانب سے ناموس رسالت قانون کو ختم کرنے کی ناکام کوشش کی جارہی ہیں جس کو وکلاء  ملکر ناکام بنادیں گے  ۔ تحفظ ناموس رسالت قانون شہید ذولفقار علی نے ایوان سے قانون پاس کرایا تھا سمینار کے اختتام پر سید انیس احمد شاہ کی طرف سے  بہترین پروگرام کرانے پر صدر بار میڈم خالدہ شاہد جنرل سیکرٹری چوہدری ہارون احمد ہنجرا اور میں صفوان عباس بھٹی ایڈووکیٹ کو شیلڈ پیش کی گئی۔

ای پیپر-دی نیشن