• news

گورنمنٹ سپیشل ایجوکیشن سنٹر ہائی لیول ننکانہ میں داخلہ مہم کا آغاز

ننکانہ صاحب(نامہ نگار) گورنمنٹ سپیشل ایجوکیشن سنٹر ہائی لیول ننکانہ صاحب میں داخلہ مہم کا آغاز کر دیا گیاہے ہیڈ ماسٹر طارق جاوید کمبوہ گورنمنٹ سپیشل ایجوکیشن سنٹر ہائی لیول ننکانہ صاحب نے کہا ہے کہ جہاں بچوں کو مفت داخلہ، ماہانہ آٹھ سو روپے وظیفہ ، مفت یونیفارم اور مفت پک اینڈ ڈراپ کی سہولیات مہیا کی جاتی ہیں ۔ ڈویژنل ایجوکیشن آفیسر لاہور طاہر حسین غازی کی ہدایت پر والدین سے اور اہل علا قہ سے اپیل کی جاتی ہے کہ اپنے گرد و نواح میں موجود ذہنی ، جسمانی ،سماعت اور بصارت سے محروم بچوں کوادارہ ہذا میں داخل کرائیں۔

ای پیپر-دی نیشن