• news

کسانوں کو کھاد کی بوری3ہزار روپے میں بھی دستیاب نہیں: رانا منصور

علی پورچٹھہ(نامہ نگار )  سیدنگر کے جدت پسند کاشتکار رانا منصور احمد خان نے کہا ہے چاول کی کاشت کیلئے یوریا کھاد بہت ضروری ہے حکومت کی جانب سے بوری کھاد کی قیمت اٹھارہ سو روپے مقررہے مگر تین ہزار روپے میں بھی دستیاب نہیں۔ بڑے بڑے زمیندار پیسے ہاتھوں میں لئے پھر رہے ہیں مگر کھاد نہیں مل رہی زراعت کا شعبہ جو پہلے ہی بدحالی کا شکار ہے اسے مزید تباہ نہ کیا جائے انہوں نے کہا کہ کھاد کی بروقت ترسیل اور کاشتکاروں کو کھاد نہ ملنا حکومتی ناکامی کا بڑا ثبوت ہے کاشتکار پہلے ہی مہنگی بجلی مہنگے ڈیزل اور ادویات سے پریشان ہیں انھوں نے کہا کہ سبز چارہ جات کیلئے بھی یوریا کھاد کی ضرورت ہے مگر نہیں مل رہی انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ کھاد کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔

ای پیپر-دی نیشن