• news

ثابت ہوگیا،عمران خان نے بطور وزیراعظم بہتر معاشی پالیسی اپنائی: صدیق مہر

گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی)سینئر رہنما و ٹکٹ ہولڈر پی ٹی آئی این اے 81 چوہدری محمد صدیق مہر نے کہا ہے کہ قائم مقام گورنرسٹیٹ بینک نے پی ٹی آئی حکومت کی بے مثال معاشی پالیسیوں کا اعتراف کرکے امپورٹڈ حکمرانوں کے بنانیے کو دفن کر دیا گورنر اسٹیٹ بینک کے پی ٹی آئی حکومت کی معاشی پالیسیوں سے معترف ہونے سے ثابت ہوا کہ قائد عمران خان نے بطور وزیراعظم بہتر معاشی پالیسی اپنائی نہ صرف کرونا وبا کا دلیری سے مقابلہ کیا بلکہ معاشی گروتھ کو 6 فیصد تک پہنچا دیا جسے دنیا نے انتہائی حیرت انگیز قرار دیکر خراج تحسین پیش کیا جس کی تصدیق انکے اپنے قائم مقام گورنر اسٹیٹ بینک کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نالائق حکومت نے عمران خان کی مخالفت میں ترقی کی طرف گامزن معیشت کو برباد کر دیا اور الزام تراشیوں کے ذریعے اپنی نا اہلی پر پردہ ڈالنے کی بھونڈی کوشش کر رہے ہیں۔ عمران خان نے مثبت حکمت عملی اور بہتر ٹیم ورک سے پاکستان کو ترقی و خوشحالی کی راہ پر ڈال دیا تھا لیکن سازش اور مداخلت سے بننے والی امپورٹڈ حکومت ملک و قوم کو دوبارہ تنزلی کی طرف دھکیل رہی ہے۔

ای پیپر-دی نیشن