• news

ذخیرہ اندوزوں کیخلاف کارروائیاں جاری ہیں: پیر اشرف رسول

شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت) مسلم لیگ (ن) کے ڈویژنل جنرل سیکرٹری و چیئرمین پرائس کنٹرول کمیٹی پیر سید اشرف رسول ایم پی اے نے کہا ہے کہ حکومت پنجاب کی جانب سے فراہم کردہ سبسڈائزڈ آٹے کی دستیابی ہر گاہ ممکن بنائی جارہی ہے جس کی خاطر جگہ جگہ سیلز پوائٹس قائم کئے گئے ہیں تاکہ عوام کو سستے آٹا کے حصول میں کسی طرح کی دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے کیا، پیر سید اشرف رسول ایم پی اے نے کہا کہ عام آدمی کو بنیادی ضروریات آٹا، گھی، چینی، دالیں اور دیگر اشیاء ضروریہ کی فراہمی کو یقینی بنانے اور سبسڈی کے ثمرات عام آدمی تک پہنچانے کیلئے حکومت اور تمام اضلاع کی انتظامیہ مکمل طور پر متحرک اور فعال انداز میں کام کر رہی ہے۔ مصنوعی مہنگائی، ذخیرہ اندوزی اور ناجائز منافع خوری کیخلاف کارروائیاں جاری ہیں۔ 

ای پیپر-دی نیشن