• news

قومی سیاست میں پائی جانیوالی کشیدگی ملک و قوم کے مفاد میں نہیں:افضل علی ورک

فیروزوٹواں(نمائندہ خصوصی ) سیاسی سماجی شخصیت سابق یو سی چیئرمین و امیدوار پی پی 139 حاجی افضل علی ورک نے کہا ہے کہ سیاست اگر مخلوق خدا کی خدمت کے جذبہ کے تحت کی جائے تو یہ کسی عبادت سے کم نہیں ہوتی مفلس و نادار اور غریب و بے وسیلہ افرادکی بھرپور اعانت و ہر ممکن امداد کا درس اسلامی تعلیمات میں بارہا دیا گیا ہے تاکہ انسان ایک دوسرے کے کام آئیں اور اللہ تعالیٰ کے دیئے گئے مال میں سے اسکی مستحق مخلوق پر خرچ کر کے اجر عظیم کے حقدار ٹھہریں جو کسی صورت گھاٹے کا سود نہیں، قومی سیاست میں پائی جانیوالی کشیدگی ملک و قوم کے مفاد میں نہیں۔ 

ای پیپر-دی نیشن