• news

سیاسی جماعتیں ملکر درپیش مسائل کا حل یقینی بنائیں : چوہدری ندیم اختر

جنڈیالہ شیر خان (نمائندہ خصوصی) ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کے سینئر رکن چوہدری ندیم اختر گجر ایڈووکیٹ نے ملک میں بڑھتی مہنگائی اور غربت کی شرح میں شدید اضافے پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ سیاسی جماعتیں ملکر درپیش مسائل کا حل یقینی بنائیں اور پاکستان کو مسائلستان بننے سے بچایا جائے، یہ وقت دشمن قوتوں کی سازشوں کے سامنے آہنی بند باندھنے اور ملکی اندرونی معاشی مسائل پر قابو پانے کا ہے جس کیلئے قومی سیاسی قیادت کے متحد ہونے کی اشد ضرورت ہے۔ 

ای پیپر-دی نیشن