بھارت اقلیتوں اور انکے مذہبی جذبات کا احترام کرے:خرم نواز گنڈا پور
لاہور( خصوصی نامہ نگار )پاکستان عوامی تحریک کے سیکرٹری جنرل خرم نواز گنڈاپور نے کہا ہے کہ بھارتی سیاستدان کی طرف سے حضور نبی اکرمؐ کی شان میں گستاخانہ کلمات ناقابل برداشت اور قابل مذمت ہیں۔ کسی بھی مذہب کی مقدس ہستی کے بارے میں نازیبا کلمات ایک بین الاقوامی جرم ہے۔ بھارت اقلیتوں اور ان کے مذہبی جذبات کا احترام کرے ۔
اور مذہبی انتہا پسندی کو فروغ دینے والے عناصر کے خلاف سخت کارروائی کرے۔حضور نبی اکرم ؐ کی شان میں گستاخانہ رویہ کسی طور برداشت نہیں کیا جا سکتا۔