منی لانڈرنگ کیس:سلمان شہباز دیگر کے وارنٹس پر 11جون کو عملدرآمد رپورٹ طلب
لاہور (اپنے نامہ نگار سے) سپیشل جج سینٹرل اعجاز حسن اعوان نے وزیر اعظم شہباز شریف اور وزیراعلی حمزہ شہباز کے خلاف ایف آئی اے منی لانڈرنگ کیس میںسلمان شہباز ، ملک مقصود اور طاہر نقوی کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دئیے۔ تحریری فیصلہ میںعدالت نے 11 جون کو متعلقہ پولیس سے وارنٹس پر عمل درآمدکروا کے رپورٹ طلب کر لی۔ پولیس نے تینوں مفرور ملزموں کے ایڈریس اور ولدیت کے حوالے سے ضمنی چالان جمع کروایا، عدالت نے فیصلے میں کہا کہ پہلے جمع کروائے گئے چالان میں ملزمان کے کوائف درست نہیں تھے۔
وارنٹ