سیکرٹری اوقاف‘ ہائر ایجوکیشن‘ 9 اضلاع کے ڈی پی او تبدیل
لاہور (نمائندہ خصوصی+ نامہ نگار) پنجاب حکومت نے 12اسسٹنٹ کمشنر سمیت 17 افسروں کے تقررو تبادلے کر دیئے۔ جبکہ آئی جی پنجاب نے 9 اضلاع میں ڈی پی او تعینات کر دیئے ہیں۔ ممبر جوڈیشل 5 چیف سیٹلمنٹ کمشنر بورڈ آف ریونیو پنجاب احمد علی ظفر کا تبادلہ کر کے ممبر وزیرِاعلیٰ انسپکشن ٹیم پنجاب لاہور، سیکرٹری پی اینڈ ڈی ساؤتھ پنجاب شعیب اقبال سید کا تبادلہ کر کے ممبر جوڈیشل 5 چیف سیٹلمینٹ کمشنر بورڈ آف ریونیو پنجاب، سیکرٹری ہائر ایجوکیشن ساؤتھ پنجاب احتشام انور کو سیکرٹری اوقاف پنجاب تعینات کردیا گیا۔ سیکرٹری اوقاف پنجاب جواد اکرم سے عہدے کا چارج واپس لے کر محکمہ سروسز رپورٹ کرنے کی ہدایت کردی۔ ڈائریکٹر مانیٹرنگ ڈائریکٹوریٹ آف پنجاب پراسیکیوشن نجف اقبال کو تبدیل کر کے سیکرٹری ہائر ایجوکیشن پنجاب تعینات کردیا گیا جبکہ سیکرٹری سکول ایجوکیشن پنجاب نبیل جاوید سے سیکرٹری ہائر ایجوکیشن پنجاب کا اضافی چارج واپس لے لیا گیا۔ علاوہ ازیں اسسٹنٹ کمشنر فتح جھنگ خرم شہزاد کو او ایس ڈی بنا دیا گیا، اسسٹنٹ کمشنر حافظ آباد میاں مراد حسین کو اسسٹنٹ کمشنر فتح جھنگ تعینات کر دیا گیا۔ رب نواز کو اسسٹنٹ کمشنر حافظ آباد اسسٹنٹ کمشنر جہانیاں محمد اکمل کو او ایس ڈی بنا دیا گیا۔ سیکشن افسر وزیراعلی آفس احمد ندیم کو اسسٹنٹ کمشنر جہانیاں تعینات کر دیا گیا۔ اسسٹنٹ کمشنر گجرات عمر دراز کو او ایس ڈی بنا دیا گیا، خضر حیات کو اسسٹنٹ کمشنر گجرات تعینات کر دیا گیا۔ اسسٹنٹ کمشنر کھاریاں ساجد منیر کو او ایس ڈی بنا دیا گیا، زوہیب ممتاز کو اسسٹنٹ کمشنر کھاریاں تعینات کر دیا گیا۔ اسسٹنٹ کمشنر خانیوال اقراء مصطفی، اسسٹنٹ کمشنر پتوکی عمر سرور کو او ایس ڈی بنا دیا گیا۔ سیکشن آفیسر محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر محمد عامر کو اسسٹنٹ کمشنر پتوکی تعینات کر دیا گیا۔ اسد الرحمن کو ڈی پی او چنیوٹ، کیپٹن ریٹائرڈ محمد عامر خان کو جہلم، بلال ظفر شیخ کو سوگودھا، اسد سرفراز خان کو نارووال، محمد ذیشان رضا کو سیالکوٹ، رضوان عمر گوندل کو ڈی پی او میانوالی، محمد حسن اقبال کو اوکاڑہ، رانا شاہد پرویز کو ڈی پی او وہاڑی اور رانا محمد شعیب محمود کو ڈی پی او ٹوبہ ٹیک سنگھ تعینات کر دیا ہے جبکہ کامران ممتاز، حسن اسد علوی، محمد رضوان احمد خان، اسماعیل الرحمن، عمر سعید ملک اورمحمد طارق عزیز کو سنٹرل پولیس آفس پنجاب لاہور رپورٹ کرنے کے احکامات جاری کئے ہیں۔
تبادلے