• news

 پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں  اضافہ نہیں ہورہا،اوگرا

اسلام آباد(نا مہ نگار)آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی(اوگرا)نے کہا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات قیمتوں میں اضافہ نہیں ہورہا،پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے سے متعلق قیاس آرائیوں کے معاملے آئل کمپنیوں کیلئے اصول وضوابط اور قیمتیں وضع کرنے والے ادارے اوگرا نے  وضاحت کی ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات قیمتوں میں اضافہ نہیں ہورہا ۔پیٹرولیم ذخائر وافر مقدار میں موجود ہیں،ترجمان اوگرا کا کہنا ہے کہ تمام کمپنیز کو پیٹرولیم مصنوعات کی پمپس پر فراہمی کی ہدایت کر دی گئی،واضح رہے کہ گزشتہ روز  آئل کمپنیز کی جانب سے پیٹرول پمپس پر تیل کی فراہمی روک دی گئی تھی۔
اوگرا

ای پیپر-دی نیشن