• news

رات 2 بجے نامعلوم شخص وزیر اعظم آزادکشمیرکے کمرے تک پہنچ گیا پرنسپل سیکرٹری ،ڈی آئی جی معطل 

مظفر آباد( نامہ نگار)کشمیر ہاؤس مظفر آباد میں رات کے دو بجے نامعلوم شخص وزیر اعظم آزادکشمیر سردار تنویر الیاس کے کمرے تک پہنچ گیا۔ اس واقعے کے بعد وزیر اعظم نے پرنسپل سیکرٹری احسان خالد کیانی،ڈی آئی جی چوہدری لیاقت اور ڈی آئی جی یاسیںن قریشی کو معطل کردیا گیا ہے۔تاحال اس واقعے کا سراغ نہیں لگا جا سکا جس پر آذاد کشمیر بھر کی عوام میں شدید اشتعال پایا جا تا ہے اس واقع کے خلاف جمعے کے روز آذاد کشمیر بھر میں احتجاج کا اعلان کیا گیا ہے۔ریاست میں وزارت اعلی کے منصب پر فائز شخصیت کے ذاتی کمرہ تک جانے کی جسارت اس عظیم منصب کی توہین اور ریاستی وزیر اعظم کی تشخص کی بد ترین بے توقیری ہے جس کے خلاف جمعہ کو بھر پور احتجاج کیا جائے گا۔ 
وزیر اعظم آزادکشمیر

ای پیپر-دی نیشن