پی ٹی آئی ارکان دوسرے دن بھی استعفوں کی تصدیق کیلئے قومی اسمبلی سیکرٹریٹ نہیں آئے
اسلام آباد(نیٹ نیوز) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے ارکان قومی اسمبلی دوسرے دن بھی استعفوں کی تصدیق کیلئے قومی اسمبلی سیکرٹریٹ نہیں آئے جس کے بعد پی ٹی آئی ارکان کی قومی اسمبلی میں واپسی کی راہ ہموار ہو گئی، تنخواہ کے بھی حقدار ہوں گے۔سپیکر قومی اسمبلی 11 بجے سے ڈھائی بجے تک بلائے گئے 30 ارکان اسمبلی کے اپنے آفس میں منتظر رہے۔ استعفوں کے حوالے سے سپیکر قومی اسمبلی فیصلہ 10 جون کو کریں گے۔
پی ٹی آئی ارکان