• news

جرمن وزیر خارجہ کا کرونا ٹیسٹ پازیٹو بلاول نے قرنطینہ کرلیا 

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) جرمن وزیر خارجہ کا کرونا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد بلاول بھٹو آئسولیٹ ہو گئے۔ وزیر خارجہ قرنطینہ کے دوران اپنی رہائش گاہ سے سرکاری اور سیاسی امور سرانجام دیں گے۔ وزیر خارجہ کرونا تشخیص کیلئے اپنا ٹیسٹ کرائیں گے۔ جرمنی کی وزیرخارجہ اینالینا بیئربوک نے کرونا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد اپنا دورہ پاکستان مختصر کر دیا ہے۔  جرمن وزیر خارجہ نے پاکستان میں اپنی بقیہ تمام مصروفیات منسوخ کر دی ہیں۔ پاکستان کے دو روزہ دورے پر آنے والی جرمن وزیر خارجہ کو یونان اور ترکی بھی جانا تھا۔

ای پیپر-دی نیشن