زرداری حمزہ ملاقات ضمنی الیکشن ملکر لڑنے پر اتفاق
لاہور (نیوز رپورٹر) حکومتی اتحادیوں مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی نے پنجاب اسمبلی کے ضمنی انتخابات مل کر لڑنے پر اتفاق کیا ہے۔ وزیراعلیٰ حمزہ شہباز اور سابق صدر آصف زرداری کے درمیان ملاقات کے دوران اتفاق ہوا ہے کہ ورکنگ ریلیشین کو مضبوط بنایا جائے گا، صوبے میں ضمنی انتخابات مشترکہ طور پر لڑنے پر اتفاق کیا گیا۔ دونوں رہنمائوں کی لاہور میں ملاقات ہوئی ہے۔ بلاول ہائوس میں ہونے والی ملاقات میں صوبائی وزراء عطا تارڑ، ملک محمد احمد علی، خواجہ سلمان رفیق، عمران گورایہ، وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ، شرجیل میمن، ڈاکٹر عاصم حسین، سید علی حیدر گیلانی، سید حسن مرتضیٰ موجود تھے۔ ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور، سیاسی صورتحال اور ورکنگ ریلیشن پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ سابق صدر نے حمزہ شہباز کو وزارت اعلی کا منصب سنبھالنے پر مبارکباد دی۔ زرداری نے وزیراعلی حمزہ شہباز کے اعزاز میں ظہرانہ بھی دیا جبکہ دونوں رہنماؤں کے درمیان ملاقات کے دوران ورکنگ ریلیشن شپ کو مزید مضبوط بنانے پر اتفاق ہوا اور پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کے ہتھکنڈوں کا مل کر مقابلہ کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ عوام کی خدمت کے سفر میں ایک ہیں اور ایک رہیں گے۔ پیپلز پارٹی ہماری اتحادی جماعت ہے، ساتھ لیکر چلیں گے۔ ورکنگ ریلیشن شپ کو مزید بہتر بنانے کے حوالے سے مشاورت کا عمل جاری رہے گا۔ مسلم لیگ ن اور پیپلزپارٹی کا اتحاد عوام کی خدمت کے لیے ہے۔ سیاست کو عبادت سمجھتا ہوں اور اجتماعی فیصلوں کا قائل ہوں۔ ن لیگ اور پی پی کا اتحاد عوام کی خدمت کے لیے ہے، ورکنگ ریلیشن شپ مزید بہتر بنانے کے لیے مشاورت جاری رہے گی۔ عوام کی خدمت کے سفر میں ایک ہیں اور ایک رہیں گے، پیپلز پارٹی اتحادی جماعت ہے، ساتھ لے کر چلیں گے۔ سیاست کو عبادت سمجھتا ہوں اور اجتماعی فیصلوں کا قائل ہوں، دونوں جماعتوں کا اتحاد عوام کے لیے ہے۔
حمزہ/ زرداری