• news

پولیس اہلکار ڈاکوؤں کے گروہ کا سرغنہ نکلا  

لاہور(نامہ نگار)  پولیس اہلکار عاطف مجاہد ساتھیوں سے مل کر شہریوں کو گن پوائنٹ پر لوٹتا تھا۔ ڈاکو اہلکار کو 3 ساتھیوں سمیت نشترکالونی پولیس نے گرفتار کیا۔ ملزمان کے قبضے سے 6 موٹرسائیکلیں،ڈیڑھ لاکھ نقدی برآمد ہوئی ہے۔ گرفتار ملزمان میں پولیس اہلکار عاطف مجاہد اس کے ساتھی وقاص، ابراہیم اور عادل شامل ہیں۔
 ملزمان نے ڈکیتی و چوری کی درجنوں وارداتوں کا اعتراف کیا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن