افغانستان: سکیورٹی فورسز نے داعش کا دھماکہ خیز مواد اور ہتھیاروں کا ذخیرہ تبا ہ کردیا
کابل (نیٹ نیوز) افغانستان کے صوبہ پروان میں سکیورٹی حکام نے بتایا کہ صوبے کے مرکز چاریکار میں داعش کا دھماکہ خیز مواد اور ہتھیاروں کا ذخیرہ تباہ کر دیا گیا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ذخیرے کی دیکھ بھال کے سلسلے میں 3 افراد کو حراست میں لیا گیا ہے جن میں ایک خاتون بھی شامل ہے۔ پروان پولیس کمانڈ کے ترجمان محمد کامران حبیبی نے کہا کہ اس گھر سے 50 مارٹر گولے، دو راکٹ لانچر، 50 راکٹ، دو خودکش جیکٹیں تھیں، ایک گاڑی بھی تھی، اور 21 کلو گرام دھماکہ خیز مواد تھا۔ دوسری جانب مقامی رہائشیوں کا دعویٰ ہے کہ دھماکے سے انہیں کافی مالی نقصان پہنچا ہے۔
افغانستان