• news

اندھے قتل کا ڈراپ سین باپ کو قتل کرنیوالا بیٹا گرفتا ر

لاہور (نامہ نگار) سی آئی اے پولیس نے اندھے قتل کی واردات میں ملوث خطرناک ملزم کو گرفتار کر لیا۔ ملزم نے سگے باپ کو چھریوں کے وار کرکے قتل کرکے نعش دریا میں پھینک دی اور خود باپ کے اغواء کے مقدمہ کا مدعی بن کر پولیس پر باپ کی بازیابی کیلئے دبائو ڈالتا رہا۔ 
معلوم ہوا ہے کہ خرم نامی شخص نے تھانہ پولیس کو اطلاع دی کہ نامعلوم افراد نے اس کے والد محمد دائود کو اغواء کر لیا ہے جس پر اعلیٰ افسران کی جانب سے خصوصی ٹیم تشکیل دی جس نے جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے 70سالہ دائود کے اصل قاتل کو بے نقاب کر دیا اور تمام حقائق سامنے آئے سی آئی اے پولیس کی شاندار کارکردگی پر ڈی آئی جی انوسٹی گیشن کامران عادل کی جانب سے ڈی ایس پی سی آئی کوتوالی پیر خالد ابوبکر اور ان کی ٹیم کے لئے نقد انعام اور تعریفی سر  ٹیفکیٹ کا اعلان کیا گیا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن