• news

مویشی منڈیوں سہولیات فراہمی کے انتظامات مکمل کئے جائیں:حسین احمد

گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی) عید الاضحی کے موقع پر مویشی منڈیوں کے قیام اور صفائی انتظامات کے حوالے سے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (ریونیو)حسین احمد رضا چوہدری کی زیرصدارت اجلاس ہوا جس میں انہوں نے کہا کہ مویشی منڈیوں سہولیات کی فراہمی کے انتظامات قبل از وقت مکمل کئے جائیں۔انہوں نے میٹرو پولیٹن کارپوریشن، ضلع کونسل اور میونسپل کمیٹیوں کے تمام افسران کو ہدایت کی کہ مویشی منڈیوں پر ذمہ دارسٹاف کی ڈیوٹیاں لگائی جائیں، انہوں نے مزید ہدایت کی کہ تمام منڈیوں میں اس بات کو یقینی بنائیں کہ مویشی منڈیوں میں کانگو وائرس، مکھی مچھر ماراور ہیضے سے بچائو کیلئے سپرے کیا جائے، لمپی سکن کی ویکسی نیشن کی جائیاور تمام دیگر ضروری ادویات کی سو فیصد دستیابی یقینی بنایا جائے۔انہوں نے سی ای او ہیلتھ اتھارٹی کو ہدایت کی کہ مویشی منڈیوں میں آنے والے لوگوں کو طبی سہولیات فراہم کرنے کے لیے میڈیکل کیمپ میں بلا تعطل سروسز جاری رکھیں۔ اس کے علاہ انہوں نے کہا کہ منڈیوں میں صفائی ستھرائی یقینی بنانے کے لیے خصوصی انتظامات کیے جائیں۔ انہوں نے تمام افسران کو ہدایت کی کہ اس بات کو یقینی بنائیں کہ قربانی کے جانوروں کی فروخت کے لیے آن لائن طریقہ کار استعمال نہ کیا جائے اور کسی بھی قسم کا لین دین نہ کیا جائے اس سلسلے میں کسی بھی خلاف ورزی کی صورت میں سختی سے نمٹا جائے گا۔

ای پیپر-دی نیشن