بڑھتی مہنگائی سے ہر پاکستانی شدید متاثر ہوا ہے: منعم ضیاء سندھو
اجنیانوالہ(نمائندہ نوائے وقت) تحریک انصاف کے ضلعی رہنما چوہدری منعم ضیاء سندھو نے کہا ہے کہ حکومت کی ناقص معاشی منصوبہ بندی نے تعمیرو ترقی کاراستہ بندکردیاہے حکمرانوں نے تعلیم اورصحت کے شعبوں کابیڑاغرق کرنے سمیت معیشت کی تباہی میں کوئی کسر نہیں چھوڑی، بڑھتی مہنگائی سے ہر پاکستانی شدید متاثر ہوا ہے غریب عوام کیلئے جسم اور روح کا رشتہ برقرار رکھنا مشکل ہوگیا ہے، اپنے ایک بیان میں چوہدری منعم ضیاء سندھو نے کہا کہ تحریک انصاف وہ واحد جماعت ہے جو عوام کی حقیقی ترجمان بن کر ہر سطح پر عوامی مفادات کی جنگ کامیابی سے لڑ رہی ہے۔