• news

آئی ایم ایف کی مداخلت والے ممالک کبھی خوشحال نہیں ہوئے: مفتی عمیر الازہری

 لاہور( خصوصی نامہ نگار ) سینئر مرکزی رہنما تحریک لبیک پاکستان مفتی عمیر الازھری نے کہا کہ جن ملکوں میں آئی ایم یف نے مداخلت کی وہ ملک کبھی خوشخالی کی جانب گامزن نہیںہوئے ہیں۔ملک میں ضرورت کی اشیاء کی قیمتوں میں مسلسل اضافے اور کمر توڑ مہنگائی نے عوام کا جینا دوبھر کردیا ہے ۔ نرخوں میں مسلسل اضافے کی بدولت اس وقت عام آدمی کا سب سے بڑا مسئلہ مہنگائی ہے۔ آٹا، چینی، گھی، چاول،دودھ، دالیں، سبزیاں ، گوشت  بجلی، گیس، پٹرول اور جان بچانے والی ادویات غریب آدمی کی پہنچ سے باہر ہوگئی ہیں، انہوں نے کہا کہ حکمران زبانی جمع خر چ اور جھوٹ کی سیاست سے عوام کو بہلا پھسلارہے ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن