نواز شریف کو عوام کے دلوں سے کبھی نہیں نکالا جا سکتا:شہباز احمد
شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت)مسلم لیگ (ن) پی پی 139کے کنوینئر و امیدوار صوبائی اسمبلی چوہدری شہباز احمد چھینہ نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی عوام کے ساتھ کسی طرح بھی سنجیدہ نہیں جبکہ ن لیگ پاکستان کی خالق جماعت ہے جس نے عوامی فلاح و بہبود کی خاطر بھرپور کردار ادا کیا اور ملکی سلامتی و خوشحالی کی خاطر مسلسل برسر پیکار ہے نواز شریف کی صورت میں پاکستانی قوم کو حقیقی مسیحا میسر آیا جس کا دل عوام کے ساتھ دھڑکتا ہے، نواز شریف کو عوام کے دلوں سے کبھی نہیں نکالا جا سکتا، ان خیالات کا اظہار انہوں نے چوہدری سرفراز احمد چھینہ اور کامران علی ورک کے ہمراہ میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے کیا، چوہدری شہباز احمد نے کہا کہ ہم اپنے قائد نواز شریف کی قیادت میں متحد ہیں اور ماضی کی طرح اب بھی میاں محمد نواز شریف کے شیر ہی جیتیں گے ، پاکستان کی ترقی و خوشحالی کیلئے جو کام نواز لیگ کے ادوار اقتدار میں ہوااسکی مثال کسی اور دور حکومت میں نہیں ملتی جو پارٹی قیادت کے عوامی خدمت کے جذبہ کا کھلا اظہار ہے۔