• news

بھارت میں مسلمانوں کے خون کی ندیاں بہائی جا رہی ہیں: چودھری اختر

لاہور(نامہ نگار) پیپلز پارٹی پنجاب کے نائب صدر چودھری اختر نے کہا کہ جب سے مودی حکومت بر سر اقتدار آئی ہے، تب سے بھارت میں مسلمانوں کے خون کی ندیاں بہائی جارہی ہیں۔ مسلمانوں سمیت اقلیتوں کا قتل عام کیا جاتا ہے، مگر مجال ہے کہ اقوام متحدہ سمیت کسی بھی انسانی حقو ق کی علمبردار ادارے نے اس کے حوالے سے کوئی بات کی ہو۔ دنیا میں بڑھتے ہوئے اسلاموفوبیا کا سختی سے نوٹس لیا جانا چاہیے اور اس حوالے سے تمام مسلم ممالک اور اوآئی سی کو اپنا مثبت کردار ادا کرنا چاہئے۔ 

ای پیپر-دی نیشن