درجہ اول 24 اور دوم کے گھی کی قیمت میں 14 روپے مزید اضافہ
لاہور (کامرس رپورٹر) گھی ملز نے درجہ اول اور دوم کی قیمتوں میں مزید اضافہ کردیا۔ مختلف برانڈز کی جانب سے درجہ اول گھی کی قیمتوں میں 24 روپے کلو تک اضافہ کیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق درجہ اول کا گھی ہول سیل میں 20 روپے اضافے سے 566 روپے کلوگرام ہوگیا جبکہ صارفین کو پرچون میں گھی 24 روپے اضافے سے 570 روپے کلوگرام میں ملے گا۔ دوسری جانب درجہ دوم گھی کی قیمت دوسرے دن پھر بڑھا دی گئی۔ 536 روپے والا گھی 14 روپے اضافے سے 550 روپے فی کلوکردیا گیا۔
گھی