مہنگائی کے ذمہ دار عمران خان ہیں: بیگم بیلم حسنین
لاہور(لیڈی رپورٹر)پیپلزپارٹی کی سابق رکن قومی اسمبلی بیگم بیلم حسنین نے کہاکہ موجودہ مہنگائی کے ذمہ دار عمران خان ہیں جنہوں نے اپنے دور حکومت میں غلط معاہدے کئے جن کا خمیازہ آج قوم مہنگائی کی شکل میں بھگت رہی ہے ۔ موجودہ اتحادی حکومت ملک کو مسائل کی دلدل اور بحرانوں سے نکالنے و عوام کو ہر ممکنہ ریلیف دینے کیلئے اقدامات اٹھا رہی ہے ۔ عوام نے عمران خان کی فتنہ فساد اور انتشار کی سیاست کو مسترد کردیا ہے۔