مہنگائی میں اضافہ حکومت کی عوام دشمنی کا ث بوت ہے: ملک اسلم بلوچ
شیخوپورہ(نامہ نگارخصوصی) مرکزی انجمن تاجران کے چیئرمین،پی ٹی آئی کے سینئر رہنما و امیدوار پی پی 140 الحاج ملک اسلم بلوچ نے کہا ہے کہ غیر جانبدارانہ عام انتخابات وقت کی اہم ضرورت ہیں،مہنگائی میں اضافہ کرکے عوام کو زندہ درگور کرنیوالے حکمران عوام کے عتاب سے بچ نہیں پائیں گے،مہنگائی میں ہوشربا اضافہ موجودہ امپورٹڈ حکومت کی کھلی عوام دشمنی ہے جس پرہم خاموش نہیں بیٹھیں گے،ان خیالات کا اظہار انہوں نے ’’نوائے وقت‘‘ سے گفتگو کرتے کیا،الحاج ملک محمد اسلم بلوچ نے کہاکہ ایک ہفتہ میں پٹرول 60 روپے پر لٹر، بجلی اور گیس کی قیمت میں47 فی صدر اضافہ کر کے غریب لوگوں کی زندگی تنگ کردی ہے۔جن کو پی ٹی آئی کے دور میں پٹرول اور بجلی مہنگی لگتی تھی اب کہتے ہیں کہ عمران خان تو جان بوجھ کر سستا پٹرول بیچ رہا تھا۔لوگ اب ان کے دھوکے میں نہیں آئیں گے۔ان کو الیکشن میں بدترین شکست ہوگی۔بجلی کی 12،بارہ گھنٹے کی لوڈشیڈنگ نے شہریوں کی زندگی دوبھر کر دی ہے۔