• news

آسٹریلیا نے سری لنکا کو دوسرا ٹی ٹونٹی ہرا کر سیریز جیت لی 


لاہور(سپورٹس ڈیسک ) آسٹریلیا نے سری لنکا کو دوسر اٹی ٹونٹی میچ تین وکٹوں سے ہرا کر تین میچوں کی سیریز میں دوصفر کی فیصلہ کن برتری حاصل کرلی ۔ میزبان سری لنکن ٹیم 8وکٹوں پر 124 رنز بناسکی ۔ چیرتھ اسالانکا 39اور کوشل مینڈس 36رنز بناکر نمایاں رہے ۔ کین رچرڈسن نے چار کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا ۔ آسٹریلیا نے ہدف سات وکٹوںپرپورا کرلیا ۔ میتھیو ویڈ26‘کپتان ایرون فنچ 24اور ڈیوڈ وارنر21رنز بناکر نمایاں رہے ۔ ونندو ہاسارنگا نے چار کھلاڑیوں کوآئوٹ کیا ۔ میتھیو ویڈ کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا ۔ 

ای پیپر-دی نیشن