• news

فیفا فٹبال ورلڈ کپ ٹرافی کی بنگلہ دیش آمد‘ڈھاکہ میں استقبال 


لاہور(سپورٹس ڈیسک ) بنگلہ دیش فٹ بال فیڈریشن کے صدر قاضی صلاح الدین نے ایک بار بنگلہ دیش کو 2022 کے ورلڈ کپ کیلئے کوالیفائی کرنے کا وعدہ کیا تھا۔ تاہم قاضی صلاح الدین اب شاید اس بات کو یقینی بنا کر خوش ہوں گے کہ ورلڈ کپ ٹرافی اپنے عالمی دورے کے ایک حصے کے طور پر دوبارہ ملک کا دورہ کریں۔فیفا ورلڈ کپ کی اصل ٹرافی گزشتہ صبح 36 گھنٹے کے دورے کیلئے ڈھاکہ پہنچی جس کیساتھ فیفا کے سات رکنی وفد میں فرانس کے سابق ورلڈ کپ فاتح کرسچن کریمبیو بھی شامل تھے۔2012 میں صلاح الدین نے وعدہ کیا تھا کہ بنگلہ دیش 2022 ء کے ورلڈ کپ میں شرکت کریگا جو 21 نومبر کو شروع ہونے والا ہے۔ قطر، بنگلہ دیش فٹبال فیڈریشن کے "وژن 2022" کے حصے کے طور پر تب سے بنگلہ دیش فیفا کی درجہ بندی میں مزید 20 درجے نیچے چلا گیا۔

ای پیپر-دی نیشن