پاکستان میں گدھوں کی تعداد مسلسل تیسرے سال بڑھ گئی‘ ایک لاکھ کا اضافہ
اسلام آباد(نمائندہ خصوصی) پاکستان میں گدھوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہوا ہے۔ اقتصادی سروے کے مطابق پاکستان میں گھوڑوں اور خچروں کی تعداد برقرار ہے۔ پاکستان میں لائیو سٹاک میں 3.26 فیصد اضافہ ریکارڈ ہوا۔ پاکستان میں گدھوں کی تعداد میں مسلسل تیسرے سال بھی اضافہ جاری ہے۔ ایک سال کے دوران ایک لاکھ گدھوں کا اضافہ ہوا۔ رواں مالی سال گدھوں کی تعداد بڑھ کر 57 لاکھ ہوگئی۔ پاکستان میں مالی سال 2019-20ء میں گدھوں کی تعداد 55 لاکھ تھی۔