سپریم کورٹ ، ہائیکورٹ کے ججز کی تنخواہوں ، الاؤنس میں10 فیصد اضافے کی منظوری
اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے وزیر اعظم کی ایڈوائس پر سپریم کورٹ اور ہائی کورٹ کے ججز کی تنخواہوں اور اعلیٰ عدلیہ الاؤنس میں 10 فیصد اضافے کی منظوری دے دی ،صدر مملکت نے منظوری وزیر اعظم کی ایڈوائس پر آئین کے آرٹیکل 205 کے تحت دی ۔