• news

پاکستان کو سستے تیل کی فراہمی میں دلچسپی‘ درخواست نہیں ملی: روسی قونصل جنرل 

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) پاکستان میں روسی قونصل جنرل نے کہا ہے کہ روس پاکستان سمیت دیگر ممالک کو سستے تیل کی فراہمی میں دلچسپی رکھتا ہے۔ پاکستانی حکومت رابطہ کرے گی تو سستا تیل فراہم کریں گے۔ تیل فراہمی کیلئے درخواست نہیں ملی۔ یوکرائن کا مسئلہ جلد حل ہوتا نظر نہیں آ رہا۔ امید ہے نئی حکومت تیل کی خریداری کے معاملے کو بہتر انداز میں ڈیل کرے گی۔ روسی قونصل جنرل نے کہا کہ عمران خان کے دںورہ روس میں گیس‘ تیل کی فراہمی کے معاہدوں پر بات ہوئی۔ رعایتی قیمت پر خریداری کا معاہدہ نہیں ہوا تاہم عمران خان نے بات کی تھی موجودہ وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے بھی تیل کی خریداری پر بات کی ہے۔ مغرب کے دباؤ کے باوجود پاکستان کے ساتھ روس کے تعلقات بہت بہتر ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن