صدر نے کراچی دہشتگردی میں ہلاک چینی باشندوں کو تمغہ پاکستان دینے کی منظوری دیدی
اسلام آباد (خبر نگار خصوصی) حکومت پاکستان کی طرف سے دہشت گردی سے جاں بحق ہونے والے چینی باشندوں کے لئے ’تمغہ پاکستان‘ کا اعزاز دیا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کی ایڈوائس پر صدر ڈاکٹر عارف علوی نے چینی باشندوں کو بعد از وفات اعزاز دینے کی منظوری دی ۔ وزیراعظم شہباز شریف نے جن تین چینی باشندوں کو تمغہ پاکستان تفویض کرنے کی ایڈوائس صدر مملکت کو بھجوائی تھی۔ ان میں کنفیوشس انسٹی ٹیوٹ کراچی کے ڈائریکٹر ہوآنگ گیوپھنگ، محترمہ دِنگ موفانگ اور محترمہ چِن سائی شامل ہیں۔ چینی باشندوں کو چین پاکستان دوستی کے لئے عظیم خدمات کے اعتراف پر اعزازات تفویض کئے گئے۔