• news

جماعت رضائے مصطفے کے زیراہتمام بھارتی انتہا پسندوں کے گستاخانہ بیانات کیخلاف آج ریلی نکالی جائے گی

 گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی)جماعت رضائے مصطفے پاکستان کے زیراہتمام بھارتی ہندو انتہا پسندوں کے گستاخانہ بیانات کے خلاف آج بعد نماز جمعہ آستانہ عالیہ قادریہ رضویہ زینت المساجد دارالسلام سے علما اہل سنت کی زیرقیادت احتجاجی ریلی نکالی جائے گی۔دریں اثنا مولانا پیر محمد دائود رضوی نے تمام ائمہ کرام سے اپیل کی ہے وہ اپنے خطبات جمعہ میں ہندو انتہا پسندوں کی ہرزہ سرائی کے خلاف بھرپور بیان کریں۔

ای پیپر-دی نیشن