گلیوں نالیوں کی تعمیر میں ناقص میٹریل استعمال کرنے کی اجازت نہیں دی:عرفان چاند بٹ
گکھڑمنڈی(نامہ نگار)گلیوں نالیوں کی تعمیر میں ناقص میٹریل استعمال کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ ٹھیکیدار شیڈول کے مطابق سیمنٹ، ریت، بجری اور اول اینٹ استعمال کریں تعمیراتی کاموں پر عوام کا پیشہ خرچ کیا جاتا ہے جسے ضائع نہیں ہونے دونگا ان خیالات کا اظہار ممبر کنٹونمنٹ بورڈ وارڈ نمبر 3عرفان چاند بٹ قبرستان روڈ محلہ شمالی کی ملحقہ گلیوں اور نالیوں کی تعمیر شروع کی جانے کے موقع پر کیا انہوں نے کہا کہ ایک کروڑ روپے سے زائد کی ملنے والی گرانٹ سے وارڈ نمبر 3میں تعمیراتی کاموں کا اجراء کردیا گیا۔