کھیلوں کے میدان آباد ہونے سے ہسپتال ویران ہوجاتے ہیں:سید شکیل احمد
جمبر (نامہ نگار) جس شہر میںکھیلوں کے گرائونڈ آباد ہوں وہاں کے ہسپتال ویران ہوجاتے ہیں۔ کانسٹیبل خلیل شہید پریمئیر لیگ کرکٹ ٹورنا منٹ شہر میں مزید کرکٹ کے فروغ کیلئے سنگ میل ثابت ہوگا ۔قومی کرکٹ ٹیم کے ہونہار کھلاڑی فہیم اشرف خان پھول نگر شہر کی شان اور پاکستان کے سفیر ہیں جس نے بیرون ممالک میں بہت ہی اچھے کھیل کا مظاہرہ کرتے دنیائے کرکٹ میں پاکستان کا نام روشن کیا ہے ا ن خیالات کا اظہار قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کھلاڑی سید شکیل احمد شاہ اور سید بلال احمد شاہ اور جواد احمد نے نجی میرج کمپلیکس میں منعقدہ کانسٹیبل خلیل شہید پریمئیر لیگ کرکٹ ٹورنامنٹ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے کیا۔