عوام کو ریلیف دینے کیلئے ضلعی انتظامیہ اقدامات کررہی ہے:مظہر علی سرور
شرقپورشریف( نامہ نگار) عوام کو ریلیف دینے کیلئے ضلعی انتظامیہ اقدامات کررہی ہے پرائس کمیٹیاں بنائی گئی ہیں جو پرائس کنٹرول کرنے کیلئے متحرک ہو چکی ہیں ان خیالات کا اظہار ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر شیخوپورہ مظہر علی سرور نے شرقپور میں صحافیوں سے گفتگو کرتے کیا اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر شرقپور سرینہ جونیجو‘ مسلم لیگ ن کے صوبائی رہنما پی پی 139 عمران علی اشرف یعقومیہ‘ مسلم لیگ ن لاہور ڈویثرن کے ایڈیشنل جنرل سیکرٹری حکیم محمد سلیم اللہ‘ محمد خان‘ قاضی عتیق عبداللہ بھی موجود تھے۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر شیخوپورہ مظہر علی سرور نے اسسٹنٹ کمشنر شرقپور اور مسلم لیگ ن کے رہنماؤں کے ہمراہ تحصیل ہسپتال شرقپور کا معائنہ کیا اور علاج معالجہ کی سہولیات کا جائزہ لیا۔ڈینگی مہم کی ٹیموں کو چیک کیا۔ قبرستان دربار حضرت میاں شیر محمد صاحب پر صفائی کا معائنہ کیا ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر شیخوپورہ مظہر علی سرور نے صحافیوں سے گفتگو کرتے کہا کہ ضلع شیخوپورہ میں سستا آٹا فراہم کیا جارہا ہے مصنوعی مہنگائی کو کنٹرول کیا جائے گا۔