مصنوعی مہنگائی کسی صورت برداشت نہیں کی جائیگی:چوہدری سجاد حیدر
خانقاہ ڈوگراں(نامہ نگا ر) ایم پی اے چوہدری سجاد حیدر گجر کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں اسسٹنٹ کمشنر صفدرآباد سلیمان منشائ‘لیگی راہنما میاں بابر رضاڈوگر‘ چوہدری عمران اشرف چدھڑ‘ جمشید عباس ڈوگر اور تاجروں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ایم پی اے چوہدری سجاد حیدر کہنا تھا کہ مصنوعی مہنگائی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔دکاندار حکومت پنجاب کی جانب سے جاری ریٹ لسٹوں پر اشیاء خورد ونوش کی فروخت کو یقینی بنائیں۔ پنجاب حکومت عوام کو ریلیف دینے کیلئے کوئی کسر نہیں چھوڑے گی۔ مصنوعی مہنگائی کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن کیا جا رہا ہے۔ تاجر ضلعی انتظامیہ کی جانب سے فراہم کی گئی ریٹ لسٹوں کے مطابق انکو فروخت کریں۔بصورت دیگر دکانداروں کوبھاری جرمانے عائد کرنے کے ساتھ انکے خلاف مقدمات بھی درج کئے جائینگے۔